ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں انتظامیہ و انتظامی افسران کے ذریعہ عدالتی احاطے کا معائنہ کیا گیا اور سکیورٹی سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مظفر نگر میں عدالتی احاطے کا معائنہ - اترپردیش نیوز
مظفرنگر ایس پی سٹی ستپال انٹل، نگار مجسٹریٹ اتل کمار اور ایس ڈی ایم صدر کمار امبیسٹ نے پولیس فورس کے ساتھ عدالتی احاطے کا معائنہ کیا۔
عدالتی احاطے کا معائنہ
اس معمول کے معائنے کے دوران عدالت کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی، اس کے ساتھ ہی، عدالت کے احاطے میں تاریخ پر آنے والے لوگوں کی بھی چیکنگ کی گئی اور اسی وقت عدالت کے احاطے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے محتاط انداز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کو کہا۔
اس معمول کی چیکنگ کے دوران ایس پی سٹی ستپال اینٹل نے بتایا کہ یہ عدالت کے احاطے کا روٹین چیکنگ آپریشن ہے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 3:39 AM IST