اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: ٹرمپ كو دوبارہ اقتدار پر لانے کے لیے ہون - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ كو ایک بار پھر سے امریکہ کا صدر منتخب کیے جانے کے لیے ہون اور پوجا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

to bring donald trump back to power, worship is being arranged in meerut uttar pradesh
ٹرمپ كو دوبارہ اقتدار پر لانے کے لیے ہون

By

Published : Nov 2, 2020, 10:08 PM IST

اسلامک شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ كو ایک بار پھر سے امریکہ کا صدر منتخب کئے جانے كو لیکر میرٹھ میں اكهل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے ہون اور پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا ہے۔

ٹرمپ كو دوبارہ اقتدار پر لانے کے لیے ہون

ساتھ ہی امریکی عوام سے اپیل بھی کی گئی کہ عالمی امن و امان کے لیے ایک بار پھر سے ڈونلڈ ٹرمپ كو امریکہ کا صدر منتخب کیا جائے۔

ٹرمپ كو دوبارہ اقتدار پر لانے کے لیے ہون

میرٹھ میں اكهل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے دفتر میں ڈونلڈ ٹرمپ كو ایک بار پھر سے امریکی صدر چننے کے لیے ہون پوجن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت، وکلاء میں ناراضگی

اس موقع پر ہندو مہا سبھا کے صوبائی صدر کا کہنا کہ دنیا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کا چنا جانا بے حد ضروری ہے۔

ٹرمپ كو دوبارہ اقتدار پر لانے کے لیے ہون

ان کا ماننا ہے کہ دنیا میں امن و سکون کی بحالی کے لیے اسلامک شدت پسندوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ کام امریکی صدر نے بخوبی انجام دیا ہے۔ اس لیے دنیا میں امن و امان بنائے رکھنے کے لیے ہون اور پوجا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس وقت پوری دنیا کی نگاہیں امریکی صدارتی انتخابات پر مرکوز ہیں۔ ایسے موقع پر میرٹھ میں اكهل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ہون اور پوجا کا اہمتام کرکے خود كو سرخیوں میں لانے کا ذریعہ ضرور تلاش کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details