آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے آزادی کا امرت مہتسو Amrut mahotsav منانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر گھر ترنگا مہم شروعات کی گئی ہے اور متعدد تعلیمی اداروں ،سرکاری محکموں اور اقلیتی اداروں میں ترنگا ریلی نکالی جارہی ہے۔ لکھنؤ کے اسمبلی روڈ پر واقع اترپردیش حج کمیٹی کے دفتر سے بھی ترنگا ریلی نکالی گی، اس دوران حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے یہ کہا ترنگا ہماری پہچان ہے اور ملک کی تعلیم و ترقی فلاح و بہبود کے لیے ترنگا کے نیچے آنا پڑے گا۔Tiranga rally was taken out by Uttar Pradesh Haj Committee
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ کئی مسلم تنظیموں کے سربراہ ترنگا ریلی میں شامل ہوئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہر گھر ترنگا کی مہم جاری ہے۔ترنگا ریلی نکال کر کے عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ حب الوطنی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے، ہر شہری کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔