ڈاکٹر شہاب الدین نے ڈینگو بخار کی جانکاری دیتے ہوئے کہا ڈینگو جیسی بیماری سے بچنے کے لئے اپنے گھر کے آس پاس پانی اور کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں۔ گھر کو صاف ستھرا رکھیں پورے کپڑے پہنیں، جسم کو کھلا نہ رہنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ امیونٹی پاور بڑھائے رکھیں، کھانا پینا اچھی طرح سے لیں۔ ڈینگو مچھر کے کاٹنے سے ہی پھیلتا ہے اور ہر بار اس کی پروپرٹی بدل جاتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں جو ڈینگو تھا، وہ اس سال نہیں ہے ڈینگو کئی طرح کا ہوتا ہے۔