یوپی مدارس بورڈ ایک 17 نکاتی ہدایت نامہ جاری کیا ہے اور تمام مدارس کو ہدایت دی ہے کہ وہ امتحانات سے قبل طلبہ اور والدین کےساتھ میٹنگ کر کے ان تمام پوائنٹس کو بتائیں، تاکہ طلبہ کھلے ذہن سے منشی اور مولوی کے بورڈ امتحانات دے سکیں۔
یوپی مدرسہ بورڈ کی ہدایت پر سنیچر کو بارہ بنکی کے بنکی ٹاؤن ایریہ میں واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم میں تمام بورڈ امتحانات دینے والے طلبہ اور ان کے والدین کی خصوصی میٹنگ بلائی گئی اور اس میں ہدایت نامہ کے تمام نکات سے رو برو کرایا گیا ہے۔