امروہہ اور بجنور کی سرحد پر تیندوئے نے گاؤں کے لوگوں کو کافی پریشان کیا ہوا ہے۔ تمام کوششوں کے بعد بھی محکمہ جنگلات کی ٹیم تیندوئے کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ محکمہ جنگالات کی ٹیم ٹرینکولائزر گن کی مدد سے تیندوئے کو پگڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تیندوئے کے مسلسل حملوں سے گاؤں میں خوف کا ماحول ہے۔ یہ تیندوا گزشتہ دو روز میں 10 سے زیادہ افراد کو زخمی کر چکا ہے۔
امروہہ: تیندوے کے حملے میں متعدد افراد زخمی - دو روز میں 10 سے زیادہ افراد کو زخمی
ریاست اتر پردیس کے ضلع امروہہ میں تیندوئے کی وجہ سے لوگ دہشت میں ہیں۔ اب تک تیندوئے نے کئی لوگوں پر حملہ کر انہیں زخمی کر دیا ہے۔
![امروہہ: تیندوے کے حملے میں متعدد افراد زخمی تیندوئے نے متعدد کو زخمی کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7128186-845-7128186-1589019156069.jpg)
جمعرات کو منڈی دھنورا کے شہزاد پور گاؤں میں تیندوا دیکھا گیا تھا۔ گاؤں والے گزشتہ دو راتوں سے جاگ کر نگرانی کر رہے ہیں۔ تیندوئے کے خوف سے کوئی بھی رات کو سنچائی کرنے نہیں جا رہا ہے۔ تیندوئے کو پکڑنے کے لیے محکمہ جنگلات کی ٹیم جنگل میں گھوم رہی ہے۔
پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران نے تیندوئے کے نہیں پکڑے جانے تک گاؤں والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ فی الحال، جنگل میں جانے سے منع کیا ہے۔ افسران نے کہا کہ 'اگر جنگل میں جانا زیادہ ضروری نہ ہو تو تیندوئے کے پکڑے جانے تک وہاں نہ جائیں۔ اکیلے نہ جا کر گروپ میں جائیں، ساتھ میں لاٹھی ضرور لے جائیں۔