اردو

urdu

ETV Bharat / state

نائب وزیراعلی کی سکیورٹی میں بڑی لاپرواہی

شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے ملک بھر میں بی جے پی بیداری پروگرام چلارہی ہے اسی کے تحت اتر پردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ مرادآباد کے سرکٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس کرنے پہنچے تھے۔

By

Published : Jan 6, 2020, 9:00 PM IST

نائب وزیراعلی کی سکیورٹی میں بڑی لاپرواہی
نائب وزیراعلی کی سکیورٹی میں بڑی لاپرواہی

پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد کیشو پرساد موریہ کی روانگی سے کچھ دیر قبل سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہیلی پیڈ پر کھڑے ہیلی کاپٹر تک تین نوجوان موٹرسائیکل پر جا پہنچے۔

ہیلی پیڈ کے پاس تینوں نوجوان کو دیکھ کر پولیس انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے اور پولیس انتظامیہ نے فوری طور پر تینوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

نائب وزیراعلی کی سکیورٹی میں بڑی لاپرواہی

حالانکہ پولیس ان تینوں نواجوانوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے اور اس حفاظت میں ہوئی کوتاہی کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

اور معلومات کے لیے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، پکڑے گئے جوانوں سے پولیس معلومات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details