ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ میں کھانا بنانے کے دوران گھر میں آگ لگنے کے سبب ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ وہیں دیگر 2 خواتین شدید طور پر جھلس گئیں، جن کا علاج کے دوران موت واقع ہو گئی، واقعے کے بعد سے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ ببیرو کوتوالی علاقے کے پارس گاؤں کا ہے ، جہاں منگل کے روز سہ پہر میں لالہ پرساد کے کچے مکان میں کھانا بنانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ جس میں ان کی 65 سالہ اہلیہ مننی دیوی آگ کی زد میں آ گئیں۔ اسی دوران بیٹی آرتی اور بہو ماں کو بچانے کے لئے ان کی طرف بھاگیں، لیکن وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر شدید طور پر جھلس گئیں۔