اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلند شہر: تین انعامی بدمعاش گرفتار - بلند شہر اترپردیش جرائم خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس اہلکار نے کارروائی کے دوران 50-50 ہزار کے تین انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار
گرفتار

By

Published : Aug 27, 2020, 6:54 PM IST

بلند شہر کی دیہات کوتوالی پولیس نے گذشتہ 15جون کی رات سنجے عرف سنجیو پردھان کے قتل کے معاملے کا پردہ فا کرتے ہوئے مطلوب 50-50ہزار روپئے کے 3انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 15جون کی رات گاؤں جاڈول کے سابق پردھان سنجے عرف سنجیو پردھان کا یمنا پورم کالونی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

قتل کی رپورٹ متوفی کے بھائی نریندر نے درج کرائی جس میں دو افراد کو نامزد کیا گیا۔

جب کہ دو قاتل نامعلوم تھے۔

پولیس نے دونوں نامزد ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیے:سی بی آئی انوراگ تیواری کی ہلاکت کی تازہ تحقیقات کرے گی

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر امت باشندہ گرام دھنورا تناہ ککوڑ، جے کمار عرف جیک باشندہ گرام جمال پور تھانہ شکار پور اور پشپیندر کے نام روشنی میں آئے تھے۔

ان کی گرفتار نہ ہونے پر پولیس نے ان کی گرفتاری پر 50-50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ نوئیڈا ایس ٹی ایف نے تینوں کو دہلی جانک پوری سے 27اگست2020 کو گرفتار کیا ہے۔

انہیں دیہات پولیس کے سپردگی میں دیا گیا ہے۔

پولیس نے ان کی نشاندہی پر جئے کمار کے ٹیوب ویل سے قتل میں استعمال کئے گئے تین پستول بھی برآمد کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details