اردو

urdu

By

Published : Jan 31, 2021, 7:54 PM IST

ETV Bharat / state

جونپور: آٹھ موٹر سائیکل کے ساتھ تین ملزم گرفتار

منگرا بادشاہ پور پولیس ٹیم نے بائیک چوری کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

جونپور: آٹھ موٹر سائیکل کے ساتھ تین چور گرفتار
جونپور: آٹھ موٹر سائیکل کے ساتھ تین چور گرفتار

اتر پردیش کے جونپور میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری شدہ آٹھ موٹر سائیکل سمیت تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

اس معاملے پر سی او مچھلی شہر نے بتایا کہ ایس پی راج کرن کی ہدایت پر مجرموں کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت منگرا بادشاہ پور پولیس ٹیم نے مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

جونپور: آٹھ موٹر سائیکل کے ساتھ تین چور گرفتار

دراصل پولیس کو گوبند داس پور کے پل پر گاڑی چیکنگ کے دوران مخبر سے خبر ملی تھی کہ دو افراد چوری شدہ موٹر سائیکل فروخت کرنے اٹھرا میں آئے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق رکنے کا اشارہ کرنے کے باوجود ملزمین فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے پیچھا ک تین لوگوں کو گرفتار کر لیا.

یہ بھی پڑھیں:جونپور: شاہی قلعہ کا ترکش حمام شرقی طرزِ تعمیر کی ایک زندہ مثال

وہیں، ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے مزید 6 موٹر سائیکل اور چار موبائل فون برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details