اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں بدھ کے روز گھر سے باہر نکلی ہوئیں تین کمسن بچیاں لاپتہ ہوگئیں تھیں۔ گھر والوں نے جب انہیں ڈھونڈنا شروع کیا تو وہ کھیت میں دوپٹے سے بندھی ہوئی ملیں۔ تینوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے دو نے رات گئے ہی دم توڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ضلع میں گھاس لینے گئیں تین کمسن بچیاں شام کے بعد بھی گھر نہیں لوٹیں۔ تینوں لڑکیوں کو بندھے ہوئے اسکارف میں دیکھ کر لواحقین حیران ہوگئے۔ اہل خانہ تینوں کو قریبی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے دو لڑکیوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ایک کی حالت نازک دیکھ کر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ یہ واقعہ اناؤ کے تھانہ اسوہا علاقہ کا ہے۔
اس واقعے کے بارے میں مقامی لوگوں میں شکوک و شبہات پایا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ، جس میں لڑکیوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اس کا انتظار ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ہر جگہ مذمت کی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ نوعمر لڑکیوں کو زہر پلانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس اناؤ آنند کلکرنی جائے وقوع پر گئے اور میڈیا سے گفتگو کے بعد بتایا کہ تین لڑکیاں کھیت میں بندھی پائی گئی ہیں۔ انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹر کے ذریعہ دو افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک دیکھ کر ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔