اردو

urdu

مئو: کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کو جدید آلات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

By

Published : Sep 24, 2020, 6:21 PM IST

Published : Sep 24, 2020, 6:21 PM IST

three teams formed for coronavirus test in mau uttar pradesh
مئو میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں وبائی بیماری کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت بھی اس کوشش میں ہے کہ زیادہ سے زیادہ علاقوں میں کووڈ 19 ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ اصل صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے۔

مئو میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل

اترپردیش حکومت کی ہدایت کے بعد محکمہ صحت نے مئو ضلع میں بھی کووڈ 19 ٹیسٹ کے لیے ٹیموں کی تشکیل کر دی ہے۔ دیہی علاقوں کے لیے بھی تین ٹیمیں خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ تمام میڈیکل ٹیمیں جدید آلات سے آراستہ ہیں۔

مئو میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل

ہر ٹیم میں ماہرین ڈاکٹرز کی ایک ٹیم، پیتھالوجسٹ و دیگر اہلکار موجود ہیں۔ ان ٹیموں کو کووڈ 19 ٹیسٹ کٹ مہیہ کرائی گئی ہیں۔ اس کی مدد سے یہ مکمل جانچ کرتے ہیں۔ جانچ کے بعد ڈیٹا اعلیٰ تحقیقاتی اداروں کو بھیج دیا جاتا ہے۔

مئو میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل

دیہی علاقوں میں کووڈ 19 ٹیمیں گھر گھر جا کر ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ہر گھر میں موجود ممبران کی لسٹ تیار کی جا رہی ہیں۔ کووڈ 19 ٹیسٹ کے لیے جدید تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مئو میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل

ڈاکٹروں کے مطابق مئو ضلع کے ہر گاؤں کی لسٹ تیار ہو چکی ہے۔ آشا ورکرز کی مدد سے سبھی باشندوں کا کووڈ 19 ٹسٹ کرایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details