دراصل دیوبند علاقے سے تینددے جیسے جانور کا چمڑہ برآمد ہونا اس حقیقت کا مضبوط ثبوت ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں تین ملزموں کو گرفتار کیاہے۔
ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کے تحت پولیس نے قاسم پور ریلوے پھاٹک سے تین نوجوانوں کو تیندوے کی کھالوں کے ساتھ گرفتار کیا۔
پکڑے گئے ملزموں راکیش دھیمان، امت عرف انو، ابھے ٹنڈن عرف تنو ملزموں نے بتایا کہ 'یہ چمڑہ دہرادون کے باشندہ آشوتوش ولد سومت پنڈت سے خریدا گیا تھا۔ آشوتوش پہلے دیوبند میں رہتے تھے، اب وہ دہرادون میں رہتا ہے۔'