اناؤ:اترپردیش پولیس ڈائریکٹر جنرل مکل گوئل نے بتایا کہ اناؤ کے وزیر پور علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ایک ٹینکر گرنے سے دو خاتون پولیس کانسٹیبل سمیت ڈیوٹی پر موجود تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ڈی جی پی گوئل نے بتایا کہ حادثہ میں مزید ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اُناؤ میں پیش آئے المناک واقعہ میں ایک ٹینکر پولیس گاڑی پر گر پڑا جس میں دو خاتون پولیس کانسٹبل سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ وہیں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔