اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Firing ایڈووکیٹ عبدالمغیث قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار

آج صبح علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں ایڈووکیٹ عبدالمغیث کی موت ہوگئی تھی، اس معاملہ میں دو نامزد سمیت تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ Three persons arrested in advocate abdul maghis murder case

ایڈووکیٹ عبدالمغیث قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار
ایڈووکیٹ عبدالمغیث قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار

By

Published : Aug 9, 2023, 7:52 PM IST

ایڈووکیٹ عبدالمغیث قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار

علیگڑھ: ضلع علیگڑھ کے تھانہ سول لائن علاقے جمالپور کے رہائشی ایڈووکیٹ عبدالمغیث پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے قریب فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ عبدالمغیث پر فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے دو کی شناخت جان محمد اور سنجے سمیت کے طور پر کی گئی۔

علیگڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ عبدالمغیث کے گھر والوں سے پتہ چلا کہ وہ قبل ازیں پراپرٹی کا کاروبار کررہا تھا، اس دوران عبدالمغیث اور ان کے ساتھی ہری پرساد کی جانب سے تھانے میں جان محمد، سنجے اور دیگر کے خلاف تحریری درخواست دی گئی تھی اور مقدمہ درج کرکیا گیا تھا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد تینوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا عبدالمغیث اپنے گھر لوٹ رہے تھے جو واقعہ کے مقام سے تقریبا تین سو میٹر کی دوری پر ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں امن کی صورتحال برقرار ہے۔ واقعہ پر پولیس اہلکاروں کو کو تعینات کیا گیا اور اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ عبدالمغیث کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچایا گیا جس کے بعد آخری رسومات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Advocate Abdul Maghis Shot Dead علی گڑھ میں شرپسندوں کی فائرنگ میں ایڈووکیٹ عبد المغیس کی موت


واضح رہے عبدالمغیث جمالپور کا رہائشی تھا جو پیشے سے ایڈووکیٹ تھا اور ان کے والد کا نام عبدالوحید تھا۔ کچھ سال پہلے تک عبدالمغیث پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details