پرتاپ گڑھ: اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کرنے والےتین ملزمان کو عمر قید اور 35-35ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کوتوالی لال گنج کے ایک گاؤں میں 17 سالہ لڑکی کو 14 اپریل 2020 کو دو لوگوں نے اغوا کر لیا تھا۔Rape Case In Pratapgarh
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ تینوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس معاملے میں پوسکو ایکٹ کے اسپیشل جج ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار سریواستو نے تینوں کو قصوروار پایا۔ تمام کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور 35، 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
دوسری جانب اتر پردیش کے بریلی کی ایک عدالت نے ایک ملزم کو نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے اور عصمت دری کے الزام میں 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ وکیل سرنام سنگھ نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ متاثرہ کی ماں نے تھانہ بارہ داری میں لکھوائی تھی۔