اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھانسی: ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زہر کھانے سے موت - jhansi suicide news

ضلع جھانسی میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کی زہر کھانے سے موت ہو گئی۔ اس واقعے میں شوہر اور بیوی نے زہر کھاکر اپنے بیٹے کو زہر دے دیا۔ زہر کھانے کی وجہ دو ماہ قبل بیٹی کی موت بتایا جا رہا ہے۔ بیٹی کی موت کے بعد سے ہی شوہر اور بیوی صدمے میں تھے۔

جھانسی: ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زہر کھانے سے موت
جھانسی: ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زہر کھانے سے موت

By

Published : May 22, 2020, 1:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی کے چرگاؤں پولیس تھانہ میں ایک ہی کنبے کے 3 افراد نے زہر کھاکر جان دے دی۔ اروند، بیوی ریکھا اور بارہ سالہ بیٹا نیتک نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ اروند اور ریکھا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ بیٹے نیتک کی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

واقعے کے مقام پر ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ یہ جوڑے دو ماہ قبل اپنی بیٹی کی موت کے واقعے کے بعد سے ذہنی طور پر پریشان تھے۔ نیتک نے اپنے چچا کو زہر کھانے کے بارے میں آگاہ کیا، لیکن تب تک اروند اور ریکھا کی موت ہوگئی تھی۔ جلدی میں نیتک کو میڈیکل کالج لایا گیا، لیکن اس نے بھی دم توڑ دیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے تینوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ایس پی دیہات راہول مٹھاس موقع پر پہنچے اور واقعے کا جائزہ لیا۔ فی الحال، پولیس نے کیس کے تمام پہلوؤں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details