اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہوبہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

مہوبہ میں ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس میں تین افراد ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

محوبہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
محوبہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

By

Published : Jan 11, 2020, 11:06 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مہوبہ میں ایک تیز رفتار انووا کار درخت سے ٹکرا گئی جس میں تین افراد کی موت اور چار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعہ ضلع ہسپتال لایا گیا۔ تاہم دو کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں میڈیکل کالج ریفر کردیا ہے۔

محوبہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

یہ حادثہ کوتوالی علاقے کے کانپور ساگر شاہراہ پر پیش آیا۔ اس حادثے میں کانپور کی مشہور کیرتن پارٹی کرانتی مالا کے لوگ سوار تھے۔ کرانتی مالا پارٹی کے انل کمار اور آدتیہ شرما شدید زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جھانسی میں کیا جارہا ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین وجے پال نے بتایا کہ 'ان کی گاڑی 100 میٹر کی دوری پر تھی تبھی تیز آواز آئی جاکر دیکھا تو ایک کار درخت سے ٹکرائی ہے۔ جسکے بعد اس حاثے کی جانکاری پولیس کو اور ایمبولینس کو دی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details