ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے بھمورہ علاقے میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک نو زائیدہ سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
گزشتہ روز ضلع کے بھمورہ علاقے میں کچھ لوگ ایک ٹیمپو سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے تبھی سامنے سے آ رہی اکو گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ ٹیمپو سے ٹکرا گئی۔