کانپور دیہات: ریاست اتر پردیش میں کانپور-اٹاوہ ہائی وے پر اوریا کی طرف جا نے والی ایک کار کل دیر رات کانپور دیہات علاقے میں ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Road accident on Kanpur Etawah highway
پولس نے بدھ کے روز بتایا کہ بیمار بھائی کا علاج کروانے کے بعد دیر رات کانپور سے واپس آنے والا خاندان حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں سوارتھا۔ کانپور دیہات کے سکندرا تھانہ علاقے میں بیرہانہ چوراہے کے نزدیک اوور برج پر کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ سکندرہ تھانے کے انچارج سمر بہادر نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سکندرہ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔
اس حادثے میں کار میں سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں اوریا کے تلک نگر ستّی کا تالاب کے باشندے 45 سالہ سنتوش دکشٹ بھی شامل ہے۔ وہ فرخ آباد میں محکمہ بجلی میں کلرک کے طور پر تعینات تھے۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی 40 سالہ یوگیندر دکشٹ کے علاج کے لیے کانپور آئے تھے۔ ان کے ساتھ بیٹا راج دکشٹ بھی تھا۔