قنوج:ریاست اتر پردیش کے قنوج ضلع کے تالگرام علاقے میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک کار کے کنٹینر سے ٹکرا جانے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب دہلی سے لکھنؤ جانے والی ایک کار گھنی دھند کی وجہ سے ایکسپریس وے پر آگے بڑھ رہے ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت میرٹھ کے لاوڈ نگر پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر سدھیر سنگھ، کلرک اسلم اور ڈرائیور تنوج ٹھاکر کے طور پر کی گئی ہے۔ Three people died in Kannauj road accident
پیر کی دیر رات تلگرام تھانہ علاقے میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں میرٹھ ضلع کے لاوڑ نگر پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہاپوڑ کے رہنے والے ایگزیکٹیو آفیسر سدھیر سنگھ پچھلے 4 سالوں سے لاوڑ نگر پنچایت کے انچارج تھے۔ وہیں موانا خورد کے رہنے والے اسلم کو بھی نگر پنچایت میں تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق، پیر کو ایگزیکٹو آفیسر سدھیر سنگھ، اسلم اور تنوج ٹھاکر لکھنؤ سے میرٹھ واپس آ رہے تھے۔