رائے بریلی:اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے مل ایریا علاقے میں دو ٹرکوں کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں دونوں ٹرک ڈرائیوروں سمیت تین افراد کی دردناک موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل دیر رات مل ایریا علاقے کے ریان پبلک اسکول کے نزدیک تیز رفتار ٹرکوں کی آمنے سامنے سے ٹکر میں دونوں ٹرک ڈرائیوروں سمیت تین افراد کی دردناک موت ہوگئی۔ جبکہ ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ جس کا علاج جاری ہے۔ Truck Accident in Raebareli
متوفین کی شناخت فتح پور کے رہنے والے پنٹو(22)،ونود(20) کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ اس ٹرک پر سوار وجئے پرکاش(18)بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں دوسرے ٹرک ڈرائیور رمیش(35) کی بھی موت ہوگئی ہے۔ کل دیر رات ٹریفک نہ ہونے سے ضلع سلطان پور کی جانب سے آرہے ایک ٹرک اور فتح پور کی جانب سے دوسرا ٹرک تیز رفتاری کے ساتھ جارہے تھے۔ تبھی اچانک ریان اسکول کے نزدیک دونوں میں زبردست ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیوں کے بونٹ کے پرخچے اڑ گئے۔ ٹرک ڈرائیوروں کی ٹرک میں پھنسنے سے موت ہوگئی۔