ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گزشتہ شب میں گولیوں کی گونج میں تین ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ شلیندر نامی شخص نے اپنی اہلیہ پنکی کو گولی مار کر خودکشی کی، تو وہیں گولیوں کی آواز سن کر شلیندر کے بھائی ویشال نے اپنے بھائی اور بھابھی کو مرا ہوا دیکھ کر خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔
علی گڑھ: تین افراد نے ایک ساتھ خود کشی کی وہیں گولیوں کی آواز سن کر علاقے کے دیگر افراد سمیت پولیس پہنچی موقع پرپہنچ کر تینوں باڈی کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کیا۔
بتایا جا رہا ہے ہلاک شدہ شخص نے دو سال قبل اپنے ہی پڑوس کی لڑکی پنکی سے پیار ہونے کے بعد کورٹ میرج کی تھی۔
جس کے بعد سے دونوں ہی خاندان کے بیج اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی، جس کی وجہ سے شلیندر نامی شخص اپنی اہلیہ پنکی کوگولی مار کر خودکشی کر لی، تو ہیں گولیوں کی آواز سن کر شلیندر کے بھائی ویشال نے بھی کی خودکشی کر لی۔
مقامی لوگوں کے مطابق شلیندر کے بھائی ویشال نے اپنے بھائی اور بھابھی کو اسپتال لے جانے کے لیے گاڑی نکالی پھر جب وہ کمرے میں داخل ہوا تو اپنے بھائی اور بھابھی کو مرا ہوا دیکھ کر پریشان ہو خود کو گولی مار لی۔
علی گڑھ ایس پی (کرائم) ڈاکٹر اروند کمار نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بننا دیوی کے علاقے برولا جعفرآباد سے تقریباً ایک بجے 112 نمبر پر کال آئی تھی کہ بابو لال ورما کی لڑکی پنکی کو ان کے داماد نے گولی مار دی ہے۔
پولیس ہر پہلو پر جانچ کر رہی ہے۔ یہ قتل ہے یا خودکشی تفتیش کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔
تینوں لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ جس کے بعد فورنسک ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔
وہیں پولیس نے موقع پر دو طمنچے اور کچھ کارتوس برآمد ہوئے کیے ہیں۔