بریلی:ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے میر گنج تھانہ علاقے میں نابالغ لڑکی کو گاؤں کے ہی 55 سالہ شخص نے چھ جون کو اغوا کرکے نوئیڈا اور کاشی پور میں عصمت دری کی۔ ملزم کے ساتھ ہی دو دیگر نوجوان بھی اس میں ملوث تھے۔ پولیس نے متاثرہ کے بھائی کی تحریر پر تینوں ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ اس کے بعد تینوں ملزمین کو ایک ہی مقام سے پیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ میر گنج انچارج انسپکٹر ہریندر سنگھ نے بتایا کہ میر گنج تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی نابالغ لڑکی کو گاؤں کا ہی کے ایک 55 سالہ ملزم نے اغوا کرلیا تھا۔ ملزم دوسرے سماج کا ہے۔ ملزمین کی بہو گاؤں کی پردھان بتائی گئی ہے۔
تحریر پر پولیس نے میر گنج تھانے میں چھ جون کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ لڑکی کو کاشی پور ریلوے اسٹیشن سے (اتراکھنڈ) سے برآمد کیا گیا۔ اس معاملے میں لڑکی نے نوئیڈا اور کاشی پور میں لڑکی کے ساتھ تینوں ملزمین پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ 17 سالہ اغوا شدہ کو بحفاظت بازیاب کر ملزم عالم، عرفان عرف بابو باشندہ گرام پرور تھانہ میر گنج ضلع بریلی، ندیم قریشی کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔