ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کی پولیس نے قومی شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں سے غیرقانونی طور سے وصولی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نواب گنج علاقے میں مرزا پور تلک گاؤں باشندہ منصور علی اپنے بیٹوں عبدالمنان اور صدام کے ساتھ پروانی گوڑھی مویشی بازار سے دو بھینس خرید کر گھر جارہے تھے، راستے میں نانپارہ، روپئی ڈیہا ہائی پر ہانڈا بسہری گاؤں کے سامنے تین افرادنے ان کی گاڑی کو روک لیا اور پولیس افسر بتاتے ہوئے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔
پیسے نہ دینے کی صورت میں ان لوگوں نے باپ بیٹوں کی پٹائی کردی۔ اسی درمیان پنڈت پروا گاؤں کے باشندے انیس کو صدام نے فون کرکے پورا ماجرا بیان کیا، جس پر کثیر تعداد میں لوگ وہاں اکٹھا ہوگئے۔