پولیس اہلکار کو زدوکوب کرنے کے الزام میں تین گرفتار نوئیڈا: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ دعوی کرتے رہے ہیں کہ یوپی میں کرائم اور جرائم بالکل اپنی نچلی سطح پر ہے لیکن بار بار یوگی کے ان دعوؤں کی قلعی کھلتی جا رہی ہے۔ اتر پردیش میں غنڈوں اور موالیوں کے حوصلے اس قدر بلند ہیں کہ خود پولیس بھی اپنی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے۔ غنڈے اب پولیس والوں پر بھی ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں۔
تازہ ترین معاملہ نوئیڈا کا ہے جہاں سڑک پر چند بے خوف دبنگ نوجوانوں نے ایک پولیس انسپیکٹر کو نہ صرف پیٹا بلکہ اس کی وردی بھی پھاڑ دی۔ بلکہ اس کی پستول بھی چھیننے کی کوشش کی۔ تین نوجوانوں نے مل کر پولیس انسپیکٹر پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ سیکٹر 39 پولیس نے اس معاملے میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 3 ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار بھی کرلیا۔
پولیس کے مطابق راصل صبح انسپکٹر پردیپ کمار جو نوئیڈا کے سیکٹر-39 تھانے سے لاپتہ لڑکی کی تلاش میں اتراکھنڈ جا رہے تھے۔ انہیں راستے میں کھڑی ایک گاڑی کو سائیڈ کرنے کے لئے کہنا بھاری پڑ گیا، جب انسپکٹر نے گاڑی کی سائیڈ کرنے کے لئے کہا تو گاڑی میں بیٹھے 3 لوگوں نے انسپکٹر کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ انسپکٹر نے بھی اپنی پولیس گری دکھائی تو لوگوں نے اس کی پٹائی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:Gonda Custodial Death Case گونڈہ میں پولیس حراست میں وکیل کی موت، تین اہلکار معطل
اس لڑائی کے دوران سب انسپکٹر پردیپ کمار کی وردی بھی پھٹ گئی۔ راہ گیروں نے پردیپ کمار کو مزید پٹائی سے بچا لیا ۔ سیکٹر 39 پولیس نے سب انسپکٹر پردیپ کمار کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کرلیا۔حملہ آوروں کی شناخت سمیت شرما، ہمانشو شرما اور انشو شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔