ریاست اترپردیش کے کاس گنج کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع ہوڈل پور میں اتوار کے روز نامعلوم شرپسندوں نے ایک خاندان کے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 'یہ واقعہ آج شام کو اس وقت پیش آیا جب کنبہ کے افراد اپنے کام میں مصروف تھے۔ اچانک کچھ نامعلوم شرپسندوں نے گھر میں گھس کر گھر والوں سے جھگڑنا شروع کر دیا۔'
اسی دوران شرپسند گھر کے چاروں افراد پر گولیاں چلانے لگے جس وجہ سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حملہ کرنے کے بعد شرپسند موقع سے فرار ہوگئے۔