اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Dead In Pilibhit پیلی بھیت میں ایک ہی کنبے کے تین اراکین کی مشتبہ حالت میں موت - پیلی بھیت کے دیوریا

پیلی بھیت کے دیوریا علاقے میں بدھ کو ایک ہی کنبے کی تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پوترا ترپاٹھی، سرکل افسر بسالپور منوج کمار یادو پولیس نفری کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔Three Dead In Pilibhit

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 30, 2022, 4:07 PM IST

پیلی بھیت: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے دیوریا علاقے میں بدھ کو ایک ہی کنبے کی تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ان کی لاشیں ان کے مکان کے اندر ملی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بھوج گاؤں باشندہ بالک رام(45) نے اپنے کھیت میں مکان بنایا تھا اور وہیں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہا تھا۔بدھ کی صبح جب بالک رام کا بیٹا پربھات بیدار ہوا تو اس نے اپنے والد کی لاش کو چھٹ سے لٹکا ہوا پایا۔اس کی بہن سالنی(15)اور بھائی نہال(11)کی لاشیں بھی قریب ہی پڑی ہوئی تھیں۔Three Dead in Suspicious Circumstances In pilibhit

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پربھات نے اس واقعہ کی اطلاع اپنے فیملی ممبر اور رشتہ داروں کو دی۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پوترا ترپاٹھی، سرکل افسر بسالپور منوج کمار یادو پولیس نفری کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Youth Dead Body Found in Rajouri راجوری میں نوجوان کی لاش پُرا سرار حالت میں برآمد

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details