اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا کے مزید تین مثبت معاملوں کی تصدیق - the total number of positive patients reached 362 with 3 infected cases found in noida up news

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا کے تین نئے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں پر کورونا کی تعداد بڑھ کر اب 362 ہوگئی ہے۔

the total number of positive patients reached 362 with 3 infected cases found in noida up
نوئیڈا میں کورونا کے مزید تین مثبت معاملوں کی تصدیق

By

Published : May 26, 2020, 10:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں تین متاثرہ مریضوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ جیمز ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ایک 20 سالہ نوجوان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ جبکہ نوئیڈا کے سالار پور کی ایک 39 سالہ خاتون کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ جبکہ سیکٹر 53 نوئیڈا کا ایک 38 سالہ شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

آج 9 افراد کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔ اب تک 244 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ وہیں 113 افراد ایکٹیو ہیں، جبکہ 5 افراد کی موت ہوگئی ہے اور کراس نوٹیفائی کیس 16 ہے۔

گوتم بودھ نگر ضلع میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ کنٹینمنٹ زون کیٹیگری 1 میں 47 اور کنٹینمنٹ زون 2 میں 32 زون شامل کیے گئے ہیں۔ کورونا کی بڑھتی ہوئی تعداد میں کنٹینمنٹ زون بھی بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details