اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کورونا کے تین نئے کیسز

ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ تینوں مریض مہاراشٹر کے مزدور ہیں۔

مظفرنگر میں کورونا کے تین نئے کیسز
مظفرنگر میں کورونا کے تین نئے کیسز

By

Published : May 18, 2020, 12:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 139 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں تین مریض مثبت پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تینوں مثبت مریض مہاراشٹر کے مزدور ہیں جو کھٹولی کے ایک کالج میں ٹھہرے ہوئے تھے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، مہاراشٹر کے کچھ مزدوروں کو ضلع کے کھٹولی قصبے میں چودھری ہربنس لال ڈگری کالج میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

مظفرنگر میں کورونا کے تین نئے کیسز
ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری نے ٹویٹ کر اس کی تصدیق کی۔ معلومات کے مطابق، مظفر نگر ضلع میں اب تک 2805 نمونے کورونا جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں، جس میں 2501 نمونے کی جانچ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔واضح رہے کہ ضلع میں کورونا سے متاثر 24 مریضوں کی علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پورے ضلع میں 26 قرنطینہ مرکز قائم کیے گئے ہیں۔ وہیں شہری علاقوں میں 2637 اور دیہی علاقوں میں 2467 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details