اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Barabanki بارہ بنکی میں پولیس تصادم میں تین بدمعاش گرفتار

ضلع بارہ بنکی میں گذشتہ دنوں ہوئی چوری کی واردات کے سلسلے میں پیر اور منگل کی رات کرائم برانچ اور پولیس ٹیم کی جانب سے چیکنگ کی گئی اسی دوران پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں پولیس نے تین کو گرفتار کر لیا۔ miscreants arrested by Barabanki police

بارہ بنکی میں پولیس تصادم میں تین بدمعاش گرفتار
بارہ بنکی میں پولیس تصادم میں تین بدمعاش گرفتار

By

Published : Jul 11, 2023, 3:54 PM IST

بارہ بنکی:اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے زید پور علاقے میں پولیس نے منگل کو ایک مسلح مڈ بھیڑ کے بعد تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ مڈھ بھیڑ کے دوران دو بدمعاش زخمی ہوگئے جبکہ ایک سپاہی کو بھی چوٹ آئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں گذشتہ دنوں ہوئی چوری کی واردات کے سلسلے میں پیر اور منگل کی رات کرائم برانچ اور تھانہ جید پور پولیس کی ٹیم چیکنگ کررہی تھی کہ بنگلہ بازار کے قریب ایک مشکوک کوالیس گاڑی دکھائی دی جسے پولیس ٹیم نے روک کر چیکن کرنے کی کوشش کی تو گاڑی سوار بدمعاشوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، جس سے کانسٹیبل انکت تومر زخمی ہو گئے۔ بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں کی تلاش کے لئے محکمہ پولیس ٹیم کے ذریعہ کابنگ کی جارہی تھی کہ تبھی پولیس کو نزدیک دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم کی جانب سے اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں دو بدمعاشوں کی ٹانگوں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمی بدمعاشوں کی شناخت رام جی یادو ساکن داؤت پور تھانہ نگوہہ لکھنؤ اور جئے کمار ساکن بھرسواں تھانہ موہن لال گنج لکھنؤ کے طور پر کی گئی ہے۔ انہیں علاج کے لیے سی ایچ سی زید پور میں داخل کرایا گیا ہے۔ گاڑی سے دو پستول 315 بور اور متعدد زندہ/ کھوکھلے کارتوس برآمد ہوئے۔ ڈرائیور شیام سندر باشندہ ضلع گونڈہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دیگر دو مفرور بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ رام جی یادو پر لوٹ و چوری کے پانچ و جئے کمار پر چار مقدمے درج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details