ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے سرون پور ندی میں روڑکی تحصیلدار کی تیز رفتار بولیرو بے قابو ہو کر گر گئی، اس حادثہ میں تحصیلدار سمیت کلینر اور ڈرائیور کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی، اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے انتظامی افسران اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کر کے کار اور تینوں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔
روڑکی کے تحصیلدار سونینا رانا اپنے ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ نینی تال میں ایک ٹریننگ پروگرام میں گئے ہوئے تھے۔ گذشتہ رات تحصیلدار روڑکی سنینا رانا اپنے اردلی و ڈرائیور کے ساتھ روڑکی واپس لوٹ رہے تھے اسی دوران ضلع بجنور کے نجیب آباد کے علاقے کے سرونپور ندی کے پاس تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ندی میں گر گئی، کار ڈوبنے کی وجہ سے تحصیلدار سنینا رانا صحت اردلی اور ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے۔