بلندشہر:اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے جیور علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ کوتوالی دیہات تھانہ کے جھاجھر گاؤں باشندہ منیش اپنے نانا لوک پال سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل سے جمعہ کی رات بلند شہر کی جانب جارہا تھا۔ اس درمیان جیور اسٹیٹ ہائی وے پر شکھیڑا گاؤں کے نزدیک تیز رفتار سے آرہے ایک ٹرک نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ ٹرک ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں جلد بازی میں آگے چل رہی دوسری موٹر سائیکل کو بھی زور سے ٹکر ماردی۔