اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلیا: سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت - بلیاتازہ ترین خبریں

اترپردیش میں ضلع بلیاکے سكندرپور علاقے میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والی شدید ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Nov 27, 2019, 2:10 PM IST

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سهتوار علاقے میں بدھ دیر شام مهادن پور میں سبودھرا انٹر کالج کے سامنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں نوجوانوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر بھاگ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں مهادن پور رہائشی راجندر چوہان (30)، دیوندر چوہان (30) اور سكندرپور علاقے کےقاضی پور گاؤں کا سنتوش چوہان (23) ہیں۔

تینوں موٹر سائیکل سے سكندرپور سے نگرا جا رہے تھے۔ پولیس فرار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔موٹرسائیکل نوجوان بغیر ہیلمیٹ کے گاڑی چلا رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details