اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک - تین مہاجر مزدوروں کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثے میں جمعہ کو تین مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار مزدور زخمی ہوگئے۔

بارہ بنکی میں ایک  سڑک حادثہ ہوا ہے، جس میں  تین افراد کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی خبر ہے
بارہ بنکی میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے، جس میں تین افراد کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی خبر ہے

By

Published : May 15, 2020, 6:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثے میں جمعہ کو تین مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار مزدور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ مزدور سورت و گجرات سے پیدل چل کر بہرائچ اور شراوستی جارہے تھے۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ضلع بارہ بنکی کے رام نگر تھانہ علاقے میں جمعہ کی علی الصبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔

حادثے میں دو مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ ایک مزدور کی ضلع ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

بارہ بنکی میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے، جس میں تین افراد کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی خبر ہے

وہیں دوسری جانب دیگر زخمیوں کو دارالحکومت لکھنؤ کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سردست معلوم ہوتا ہے کہ پیدل جارہے ان مزدوروں کو پیچھے سے کسی بھاری گاڑی نے ٹکر ماری ہے۔

خیال رہے کہ مہلوکین کی شناخت بہرائچ باشندہ جتیندر اور ششی پال اور شراوستی باشندہ موہن کے طور پر ہوئی ہے۔

شہر بارہ بنکی کے ضلع ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر نے بتایا کہ 'رات کو سات زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے دو کی پہلے ہی موت ہوچکی تھی،جبکہ ایک زخمی علاج کے دوران زخمو ں کی تاب نہ لاسکا اور دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ قیہ چار زخمیوں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر کے لیے ریفر کردیا گیا ہے، جہاں تمام ملوکین اور زخمیوں کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں، اور جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو دیگر دو حادثے میں بہرائچ اور علیگڑھ میں دو مہاجر مزدوروں کی موت ہوگئی تھی، تاہم یہ مزدور بھی پیدل اپنے گھرو ں کو جارہے تھے۔

وہیں دوسری جانب ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے کے لیے 50 ہزار روپیے کے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے لیے پیدل نہ نکلیں۔

انہوں نے مشید کہا کہ ریاستی حکومت ان کے واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details