اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں : سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک - سائکلوں کی ٹکر

اترپردیش میں موٹر سائکلوں کی ٹکر میں بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

accidnt
accidnt

By

Published : Mar 17, 2020, 2:09 PM IST

اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اساوا علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک بچہ سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا 'حادثہ پیر کی رات 11 بجے اساوا علاقے کے میاؤں حضرت پور شاہراہ پر احمد گنج گاؤں کے نزدیک پیش آیا'۔

کادر چوک تھانہ علاقے کے گاؤں امبیڈکر نگر باشندہ وشال اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ بذریعہ بائیک اپنےگھر واپس لوٹ رہا تھا جبکہ مخالف سمت سے آنے والی بائیک پر گرام موجپور باشندہ 3 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیے
مہاراشٹر: کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد میں "دیشا" طرز کا ایک اور واقعہ

راستے میں احمد گنج گاؤں کے نزدیک دونوں بائیکوں کی آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے 25 سالہ راجیو 45 سالہ وید پال سنگھ اور 8 سالہ ٹیٹو کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بِھجوا دی ہیں۔ وہیں شدید طور سے زخمی 4 افراد ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details