مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفّر نگر کے منصور پور تھانہ علاقے کے تحت NH-58 پر صبح ہونے سے پہلے دیورانہ ہوٹل کے سامنے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہیپی ساؤنڈ سروس کے ساتھ میرٹھ غازی آباد سے تعلق رکھنے والے لوگ ڈی جے کو لیکر ہریدوار جا رہے تھے۔ سبھی ڈی جے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی میں دو بجے میرٹھ سے نکلے تھے۔
فجر سے پہلے تقریباً 4 بجے ٹرک نے ڈی جے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس میں تین لوگو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ٹرالی میں سوار 6 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو مظفر نگر میڈیکل کالج میں بھارتی کرایہ زخمیوں میں ڈی جے کا مالک بھی شامل تھا یے سبھی میرٹھ غازی آباد ضلع اور اُس کے آس پاس کے بتائے جا رہے ہے۔