ریاست اترپردیش کی ضلع علی گڑھ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے ڈیڑھ سالہ بچہ سمیت تین افراد ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق یہ علی گڑھ کے تھانہ روراور کے علاقہ مامود نگر کے رہنے والے تھے۔یہ تینوں افراد اپنے گھر سے دہلی جانے کے لئے علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے اور اسی وقت وکرم شیلا ایکسپریس ٹرین علیگڑھ ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی جس کی زد میں آنے سے تینوں کی موت ہو گئی۔
اس حادثے کو سن کر ریلوے اسٹیشن پر افرا تفری کا ماحول ہوگیا اور موقع پر جی آر پی نے پہنچ کر تینوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
علی گڑھ: ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک
علی گڑھ میں ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی درد ناک موت واقع ہوگئی ہے، جس میں ایک ڈیڑھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
بات چیت کے دوران کے مرنے والوں کے رشتہ دار عمران نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 9 افراد دہلی اپنے بیمار بہن کو دیکھنے جا رہے تھے جن میں سے 3 افراد شہانا، سبہان اور فیض کی اس حادثے میں موت واقع ہوگئی، جن میں دو کی لاش اسٹیشن پر مل گئی ہے اور بچے کی لاش اسپتال سے ملی گئی ہے۔
عمران نے مزید بتایا کہ 9 افراد میں سے تین کی موت ہو گئی اور ایک شخض کے بارے میں کچھ جانکاری نہیں مل رہی ہے۔ ہم سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دیکھنے گئے تھے، لیکن وہ دیکھایا نہیں گیا ہے ہم چاہتےہیں کہ جلد از جلد یہ لاش ہمیں سپرد کردئیے جائیں تاکہ ہم تدفین کرسکیں۔
جی آر پی کے انسپیکٹر چمن سنگھ تومر نے بتایا کہ صبح ہمارے یہاں سے وکرم شیلا ایکسپریس ٹرین گزرتی ہے جس کی زد میں آ کر تین افراد کی موت ہو گئی ہے، دو افراد کی موقع پر اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔ یہ سبھی لوگ روراور تھانہ کے مامود نگر کے رہائشی ہیں
TAGGED:
train accident in aligarh