اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایٹاوہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک - گاڑی کا بریک فیل

ضلع ایٹاوہ کے تھانہ بکیور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔

ایٹاوہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
ایٹاوہ: سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

By

Published : May 27, 2020, 1:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹاوہ کے تھانہ بکیور میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ 'تمام لوگ چھتیس گڑھ سے کاس گنج اپنی بیٹی کی شادی کرنے جارہے تھے۔ وہیں بکیور ک قریب گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایک روڈ پر کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں بیٹی کی والدہ اور اس کے دو بھائی شامل ہیں۔ اس وقت وہ اپنی دو چھوٹی بہنوں، والد اور ڈرائیور اور وہ خود ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ زخمی جیوتی نے بتایا کہ 'اس کا کنبہ چھتیس گڑھ میں رہتا ہے اور وہ کاس گنج سے ہیں۔ اس کی شادی 12 جون کو ہونا تھا، جس کے لیے پورا خاندان چھتیس گڑھ انتظامیہ کی اجازت سے کاس گنج جارہا تھا۔ جیوتی کا کہنا ہے کہ 'سب لوگ رات کو کار میں سو رہے تھے اور جب آنکھ کھلی تو وہ ہسپتال میں تھے۔

زخمی ورشا نے بتایا کہ 'جب رات کے 3 بجے کھانہ کھاکر چلے تو سب لوگ سو گئے۔ لیکن جیسے ہی یہ واقعہ ہوا ، آنکھیں کھل گئیں۔ پھر اس نے فورا پولیس کو فون لگایا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تمام لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details