قتل کو انجام دینے کے بعد قاتل کلہاڑی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ علاقہ کے گاؤں گدن پورے دیوراج پور کا رہائشی جمعہ دیر شب تقریباً 8 بجے لڑکی کا بھائی اونیش اپنے خالو سریندر کے گھر کلہاڑی لے کر پہنچا اور حملہ کردیا۔
فرخ آباد: ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل - crime in utter pradesh crime in farrukhabaad
ریاست اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کمال گنج علاقہ میں ایک شخص نے اپنی بہن کو بھگانے کی رنجش میں ملزم کے والدین اور بھائی سمیت تین افراد کا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا اور بزرگ و معصوم کو سنگین طور پر زخمی کر دیا۔
حملہ میں سریندر اس کی بیوی سلوچنا اور بیٹےاتل کی موت ہو گئی اور سریندر کی ماں تاراوتی اور بیٹا وویک سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مہلوک سریندر عرف پپو(40) کمال گنج بلاک کے سامنے موچی کا کام کرتا تھا۔ اس کا 22 سالہ بیٹا درگیش 20 نومبر کو گھر سے لاپتہ ہو گیا۔ اس کے بعد 28 نومبر کو گاؤں کی ایک لڑکی بھی غائب ہو گئی۔
لڑکی کے باپ نے سریندر، سلوچنا اور درگیش سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ابھی تک نہ تو لڑکی کو برآمد کر سکی اور نہ ہی درگیش واپس آیا۔ اسی کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں رنجش چل رہی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انل کمار مشرا دیرشب موقع واردات پر پہنچے اور انھوں نے دیہی باشندوں کو مناسب کارروائی کرانے کا یقین دلایا۔ پولیس نے قاتل اونیش کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ حملہ میں زخمی بزرگ اور بچے کو علاج کے لئے قریبی کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال فتح گڑھ بھیج دیا۔