نوئیڈا: ریاست تلنگانہ سے گانجہ لا کر دہلی اور نوئیڈا کے طلبہ کو سپلائی کرنے والے تین ملزمین کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور پولیس اسٹیشن نالج پارک نے مشترکہ کارروائی کے تحت اس گینگ کا پردہ فاش کیا۔ اس گینگ کے کچھ ملزمان پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ Three Drug Peddlers of Telangana Arrested in Noida
پولیس اسٹیشن نالج پارک کے انچارج انسپکٹر ونود کمار سنگھ نے بتایا کہ گرفتار شرپسندوں کے نام شعیب خان، وسیم ساکن ضلع میرٹھ اور دیپک شرما ساکن ضلع باغپت ہے۔ ان کے مزید تین ساتھی امان، وسیم اور وکاس تیاگی مفرور ہیں۔