اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sambhal Road Accident سنبھل میں دو بائیک کی آپس میں ٹکر، تین لوگوں کی موت - سنبھل میں دو سائیکلوں کی ٹکر

ضلع سنبھل کے رجپور علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ دو بائک کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ Road Accident in Sambhal

سنبھل میں دو بائیک کی آپس میں ٹکر، تین کی موت
سنبھل میں دو بائیک کی آپس میں ٹکر، تین کی موت

By

Published : Oct 30, 2022, 9:32 AM IST

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے رجپور علاقے میں ہفتہ کو دو موٹر سائیکلوں کی آمنے سامنے سے ہوئی ٹکر میں باپ۔بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولس کے مطابق سنبھل کے جونوائی تھانہ کے لاتی پور گاؤں کا رہنے والا ستیہ نارائن بائک سے اپنی بیوی اندراوتی اور بیٹوں ابھیشیک اور آشیش کے ساتھ راج پورہ جا رہا تھا۔ راستے میں تھانہ راج پورہ کے تحت یارہ ​​فرٹیلائزر کے سامنے سڑک پر ستیانارائن کی بائک سامنے سے آنے والی دوسری بائک سے ٹکرا گئی۔ دوسری بائک میرٹھ کے امین آباد گاؤں کا رہنے والا دیپک چلا رہا تھا۔ دیپک یارا فرٹیلائزر میں کام کرتا تھا۔ Two Bike collision in Sambhal

بائک کے آمنے سامنے تصادم میں پانچ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر گنور پہنچایا گیا۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر نے ستیہ نارائن (30 سال) اور اس کے ایک ماہ کے بیٹے ابھیشیک اور دوسرے بائک سوار دیپک کو مردہ قرار دیا۔ حادثے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے گنور پولس افسر نے بتایا کہ شدید زخمی اندراوتی اور اس کے بیٹے آشیش کو ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details