ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے بادل پور کوتوالی علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سنگرامئو کے علاقہ کاریگر پور گاؤں کا رہائشی 22 سالہ روی کو ہفتہ کی شب تقریبا ساڑھے دس بجے ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا جسے 22 سالہ سچن یادو اور 21 سالہ وکاس علاج کے لیے لے جارہے تھے۔
بادل پور علاقے کے مکند گاؤں کے قریب لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے کو عبور کرتے وقت ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے سچن یادو کی موقع پر موت ہوگئی۔