بستی: ریاست اترپردیش کے ضلع بستی کے کلواری علاقے میں پیر کو دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں چھ سوار سڑک پر گر گئے۔ اس دوران پیچھے سے آرہے ڈمپر نے تین کو روند دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی دیگر تین افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے بنہرا گاؤں کے نزدیک موٹر سائیکل کی ہوئی ٹکر کے دوران الگ الگ موٹر سائیکل سوار چھ لوگ سڑک پر گر گئے۔ اس درمیان پیچھے سے آرہے تیز رفتار ڈمپر نے راجیش، سریندر، اور جھنو کو روند دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں جھنو کی بیٹی خوشبو، پرشورام اور دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hamirpur Car Accident ہمیر پور میں کار درخت سے ٹکرائی، دو کی موت