اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Fitness Camp for Haj Pilgrims مظفر نگر میں حج پر جانے والے عازمین حج کیلئے فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کیمپ کا اہتمام - حج کے سفر کی تیاریاں بھی زور شور سے جاری

مظفر نگر سے اس مرتبہ 580 عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہوں گے۔ مظفّر نگر کی تنظیم انجمن خادم الحجاج کی جانب سے عازمین حج کے لیے سہ روزہ فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میڈیکل کیمپ میں عازمین حج اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے پہچے۔ Medical Fitness Camp For Haj Pilgrims

مظفرنگر میں حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کیمپ کا اہتمام
مظفرنگر میں حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کیمپ کا اہتمام

By

Published : Apr 6, 2023, 11:53 AM IST

مظفرنگر میں حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کیمپ کا اہتمام

مظفر نگر: رمضان المبارک کے درمیان عازمین حج کے سفر کی تیاریاں بھی زور شور سے جاری ہیں۔ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں عازمین حج کے لئے سہ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ عازمین حج کی ایک بڑی تعداد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے کے مقصد سے فری طبی کیمپ میں ہینچے۔ تنظیم کے کارکن محمد غانم نے بتایا کہ آج یہاں سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان کا میڈیکل ایگزامینیشن ہوا ہے۔ اس میڈیکل کیمپ میں حاجیوں کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لئے طبی جانچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ عازمین حج کی روانگی سے ان کی تمام طبی جانچ مکمل کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنظیم انجمن خادم الحجاج گذشتہ 31 برسوں سے حاجیوں کی خدمت کرتی آرہی ہے۔ اس مرتبہ مظفرنگر سے 580 افراد حج پر جا رہے ہیں۔ ان عازمین حج کو تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Social Activist Fazil Siddiqui سماجی کارکن فاضل صدیقی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

تنظیم کے ذمہ دار کے مطابق عازمین حج کی روانگی سے لے کر ان کی آمد تک پوری طرح سے خیال رکھا جاتا ہے۔ اس تنظیم میں حاجی توفیل حاجی ساجد حاجی شاہنواز حاجی قیوم حاجی تسلیم حاجی سرفراز وغیرہ حاجیوں کی فی سبیل اللہ خدمت کر رہے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ہماری تنظیم کی جانب سے مستقبل میں عازمین حج کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details