اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Days Convention سفر معراج حقائق پر مبنی ، یہ اللہ کی قوت اور قدرت کا نمونہ ہے - ریاست اترپردیش کے کانپور

جمعیت علماء شاخ کانپور کی جانب سے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر تین روزہ جلسہ معراج النبی کا آغاز کیا گیا جس میں ملک کے نامور شخصیات و علمائے کرام شرکت کر رہے ہیں۔Three Days Convention

سفر معراج حقائق پر مبنی ، یہ اللہ کی قوت اور قدرت کا نمونہ ہے
سفر معراج حقائق پر مبنی ، یہ اللہ کی قوت اور قدرت کا نمونہ ہے

By

Published : Feb 18, 2023, 8:15 PM IST

کانپور:ریاست اترپردیش کے کانپور کے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر سہ روزہ جلسہ معراج النبی کا آغاز یوا۔اس میں ملک کے نامور شخصیات و علمائے کرام شرکت کر رہے ہیں۔جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حضرت محمد مصطفیﷺ کا تاریخی سفر معراج قرآن و حدیث کے دلائل سے ثابت شدہ ہے لیکن بعض عقل پرست لوگ شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے شکوک و شبہات کو دورکرنے، غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے اور قرآن و سنت و آثار صحابہؓ سے اس واقعہ کو ثابت کرنے کے لئے جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر تین روزہ جلسہ معراج النبی کا آغاز کیا گیا جس میں ملک کے نامور شخصیات و علمائے کرام شرکت کر رہے ہیں۔

تقریبا سو سال سے زائد وقتوں سے جلسہ معراج النبی کا پروگرام ہوتا چلا آرہا ہے۔اس پروگرام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کے متعلق واقعہ سفر کو تفصیل کے ساتھ بیان کیاجاتا ہے، مولانا مفتی عبد الرحمن نقشبندی نے اس سفر معراج سے ملنے والے انعامات کو عوام کو روشناس کرایا- انہوں نے کہا کہ سفر معراج کے واقع سے لوگوں کا ایمان قوی ہوتا ہے ، اللہ کی وحدانیت ، قوت اور قدرت سے اللہ سے عقیدت بڑھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفر معراج میں بھی اپنی اُمت کے لئے دعا کرنا تمام امتیوں پر بڑا احسان ہے۔علماء کرام نے جلسہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں سفر معراج کے واقع پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ایک ایک موقع کا سبق آموز بیان فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Ulema E Hind کانپور میں سہ روزہ اجلاس معراج النبیؐ اہتمام


ABOUT THE AUTHOR

...view details