اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں تین اور کورونا مثبت مریض ملے - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کی شب تین اور کورونا مثبت مریض ملے ہیں۔ یہ تمام مریض کچھ دن قبل ہی ممبئی سے واپس لوٹے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : May 14, 2020, 4:08 PM IST

ان تین مریضوں کے ملنے کے ساتھ بارہ بنکی میں کورونا وائرس کے نو ایکٹیو کیس ہو گیے ہیں، ان تمام افراد کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں بتایا ہے کہ فطح پور تحصیل کے شیخن پور گاؤں سے ایک جبکہ جگت پور گاؤں سے دو افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

یہ تینوں کچھ دن قبل ہی ممبئی سے واپس لوٹے ہیں اور ان کو کوارنٹین میں رکھا گیا گیا تھا اور ان کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا تھا، جس کی رپورٹ بدھ کو مثبت آئی ہے۔

دونوں گاؤں میں طے پروٹوکال کے تحت سیل کرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ بنا دیا گیا ہے اور تمام کاروائی کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details