اٹاوہ:اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں پیر کو ایک گاؤں میں مٹی کا ایک ٹیلہ اچانک منہدم ہوگیا، جس پر کھیل رہے چار بچے اس کے ملبے میں دب گئے۔ ان میں سے تین بچوں کی درد ناک موت ہوگئی جبکہ ایک بچی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اٹاوہ کے بڑھ پورا تھانہ علاقے میں واقع گڑھیا ملو سنگھ گاؤں میں پیش آیا۔ موصول اطلاع کے مطابق گاؤں میں موجود مٹی کا ایک ٹیلہ اچانک منہدم ہوگیا۔ اس وقت ٹیلے پر کھیل رہے چار بچے ٹیلے کی مٹی میں دب گئے۔ ان میں تین کی موت ہونے اور ایک کے شدید طور سے زخمی ہونے کی جانکاری ملی ہے۔
اس کی اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کے افسران موقع واردات پر پہنچ گئے۔ ریاست کے وزیر اعلی نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ لکھنؤ واقعہ وزیر اعلی دفتر سے جاری بیان کے یوگی نے مہلوکین کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔