ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں ٹکیت نگر کوتوالی حلقے کے بیلکھرا گاؤں میں مچھلی کا شکار کرنے گئے تین لڑکوں کی ڈوبکر موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں 2 بھائی بھی ہیں جو دونوں نابالغ ہیں جبکہ تیسرا لڑکا ان کا پڑوسی تھا، حادثے کے بعد گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ Three boys drowned while fishing in Barabanki
ذرائع کے مطابق بیلکھرا گاؤں کے محمد کوشین (18) ولد محمد شاہد، قطب الدین (12) اور سلاح الدین (14) کے ساتھ گاؤں کے باہر ایک تالاب میں مچھلی پکڑنے گئے تھے۔ اندھیرا ہونے پر جب وہ گھر نہیں پہونچے تو ان کی تلاش شروع کی گئی، رات بھر ادھر ادھر تلاش چلتی رہی صبح رفع حاجت کے لیے گئے لوگوں نے تالاب کے کنارے ڈگن اور کپڑے رکھے دیکھے تو گھر والوں اطلاع دی۔ ایک لڑکے کی لاش جلد حاصل ہو گئی، اس کا سر نظر آ رہا تھا۔