اردو

urdu

By

Published : Aug 27, 2021, 8:44 AM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: انکاؤنٹر میں تین لٹیرے گرفتار

اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ 19 اگست کی شام کوتوالی سیکٹر 39 علاقے میں حاجی پور انڈر پاس کے قریب تین شرپسندوں نے دہلی کے کونڈلی علاقے کے تیل تاجر پون گرگ کے کلیکشن ایجنٹ کو لوٹ لیا۔ اس معاملے میں تحقیقات کے دوران سوات ٹیم کے ساتھ کوتوالی سیکٹر 58 اور کوتوالی سیکٹر 58 کی پولیس کا علاقے میں این آئی بی چوکی کے قریب ملزمین کے ساتھ ایک انکاؤنٹر ہوا۔ انکاؤنٹر میں پولیس کی فائرنگ سے دو ملزم زخمی ہوئے۔

نوئیڈا: انکاؤنٹر میں تین لٹیرے گرفتار
نوئیڈا: انکاؤنٹر میں تین لٹیرے گرفتار

اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے انکاؤنٹر کے بعد دو زخمی بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران پولیس نے ایک بدمعاش کو بھاگتے ہوئے پکڑا۔

پولیس نے ان کے قبضہ سے 8 لاکھ 23 ہزار روپے نقد ،چوری کی ایک موٹر سائیکل اور دو طمنچہ برآمد کیا ہے۔

نوئیڈا پولیس کمشنر نے پولیس ٹیم کو اس کارنامہ پر 40 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

نوئیڈا: انکاؤنٹر میں تین لٹیرے گرفتار

غور طلب ہے کہ نوئیڈا کوتوالی سیکٹر 39 علاقہ میں 19 اگست کی شام دہلی کے کنڈلی علاقے کے تیل تاجر کے کلیکشن ایجنٹ سے شرپسندوں نے تقریباً 12 لاکھ 66 ہزار روپے لوٹ لئے تھے۔

اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ 19 اگست کی شام کوتوالی سیکٹر 39 علاقے میں حاجی پور انڈر پاس کے قریب تین شرپسندوں نے دہلی کے کونڈلی علاقے کے تیل تاجر پون گرگ کے کلیکشن ایجنٹ کو لوٹ لیا۔ اس معاملے میں تحقیقات کے دوران سوات ٹیم کے ساتھکوتوالی سیکٹر 58 اور کوتوالی سیکٹر 58 کی پولیس کا علاقے میں این آئی بی چوکی کے قریب ملزمین کے ساتھ ایک انکاؤنٹر ہوا۔ انکاؤنٹر میں پولیس کی فائرنگ سے دو ملزم زخمی ہوئے۔

پولیس نے موقع سے تین شرپسندوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے، دو پستول، کارتوس اور موبائل برآمد کیا۔

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار شرپسندوں کی شناخت سبودھ مان ویشالی بہار، راکیش پائیگاؤں متھرا اور سورج کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کل چار شرپسند ملوث تھے جن میں ایک چہت رام بھی شامل ہے جس کی پولیس ابھی تک تلاش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں مہنگائی کے خلاف کسانوں کا احتجاج

وہیں اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ ملزم سبودھ مان اور راکیش ماضی میں ڈکیتی کے سلسلے میں نوئیڈا جیل جا چکے ہیں۔ 16 اگست کو سبودھ گوتم بدھ نگر عدالت میں پیشی کے لیے آیا تھا، جہاں سے اس نے راکیش کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی سازش رچی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details